06:03 , 10 نومبر 2025
Watch Live

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کم ہو کر 3,289 ڈالر فی اونس ہو گیا، جس کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 1,600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔

10 گرام سونے کی قیمت 1,368 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 3,497 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سونا پاکستان میں 3 لاکھ 63 ہزار روپے فی تولہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION